Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوگر انکوائری کمیشن ،مشیر تجارت رزاق داود بھی پیش

شائع 14 مئ 2020 01:57pm

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد شوگرانکوائری کمیشن کےسامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مشیرتجارت عبد الرزاق داؤد کمیشن کےسامنے پیش ہوگئے، چینی انکوائری کمیشن نےعبدالرزاق داؤد کوطلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق  عبدالرزاق داؤد کی سربراہی میں چینی برآمدگی کی سفارش ہوئی، شوگرایڈوائزری بورڈ نےچینی برآمد کرنے کی سفارش کی ۔

حکام کے مطابق  ای سی سی نےاکتوبر،دسمبر2018میں برآمد کرنےکی اجازت دی  11لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی اجازت دی گئی تھی۔